یہ محبتیں, یہ عنایتیں, یہ مسرّتیں ترے نام ہیں
مرے ہم قدم !! مرے ہم نشیں !! یہ رفاقتیں ترے نام ہیں

کبھی گمشدہ, کبھی روبرو, کبھی آئنہ, کبھی عکس تو
مرےہم نوا --!! مری خواہشیں مری صحبتیں ترےنام ہیں

کبھی یہ ہنسی,کبھی یہ نمی,کبھی رنجشیں ,کبھی قربتیں
مری زندگی کی حسیں سبھی یہ عبارتیں ترے نام ہیں___!!

تری ذات سےہیں جڑی ہوئی مری منتیں بھی دعائیں بھی
مرے دلبرا مرےعشق کی یہ عبادتیں ترےنام ہیں

No comments:
Post a Comment